آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کابل پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کمانڈر سینٹ کام، کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغان آرمی چیف بھی شریک ہوں گے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب رواں ماہ 3 فروری کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کابل کا دورہ کیا تھا۔

اس موقع پر پاک، افغان مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس کے دوران تہمینہ جنجوعہ نے حال ہی میں کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کو بم دھماکوں کی مشترکہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر اصحان مصطفیٰ نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

لودھراں الیکشن پر صرف 25 ہزار روپے کا خرچہ کیا، پیر اقبال شاہ کا دعویٰ

لودھراں الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال ...